تانڈہ ڈیم میں کشتی میں سوار ڈوبنے والے مزید 19 طالبعلموں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد جاں بحق بچوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق دو روز قبل کوہاٹ میں تانڈہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کے واقعہ پیش آیا تھا جس میں مدرسے کے بچے سوار تھے۔ ان میں سے 11 طالبعلموں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں اور باقی کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری تھا۔
ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے بتایا ہے کہ ڈیم میں ڈوبنے والے مزید 19 بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد اس سانحے میں جاں بحق طالبعلموں کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔
ڈی سی فرقان اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کے روز سیر کے لیے جانے والے بچوں کی کشتی تانڈہ ڈیم میں ڈوب گئی تھی۔ کشتی میں 40 سے زائد افراد سوار تھے جس کی وجہ سے وہ الٹ گئی۔ اس واقعے میں مدرسے کے معلم، ملاح سمیت مزید کچھ بچوں کی تلاش جاری ہے جب کہ 6 کو بچا لیا گیا ہے۔
ڈی سی کا کہنا تھا مزید بچوں کی تلاش کا کام تاریکی ہونے کے باعث روک دیا گیا ہے اور منگل کی صبح دوبارہ ان کی تلاش شروع کی جائے گی۔
دوسری جانب تاندہ ڈیم کشی حادثے میں جاں بحق 20 طلبا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں مدارس کے طلبہ، اساتذہ، عزیز واقارب اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/YKm0H4c
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box