میرپور: آزاد کشمیر میں 3.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر میں 3.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز میرپور کا علاقہ جب کہ زلزلے کی گہرائی 7 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع میرپور کے نواحی علاقوں کھڑی، جاتلاں اور خالق آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر اپنے گھروں سے نکل آئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
The post آزاد کشمیر میں 3.3 شدت کا زلزلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2425527/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box