تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 26 January 2023

’75 سال میں آئی ایم ایف نے ہمیں آج بے بس کردیا‘

کراچی: ماہر معاشیات اشفاق حسن کا کہنا ہے کہ 75 سال میں آئی ایم ایف نے ہمیں آج بے بس کردیا ہے 25 کروڑ آبادی والا نیوکلیئر پاور ملک آج دست نگر ہوگیا۔

پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر معشیت اشفاق حسن نے کہا کہ کنفیوژن پھیلایا گیا جیسے کسی نے ڈالر کے ریٹ مصنوعی روک رکھے تھے آئی ایم ایف نے ہمیں ایسی جگہ کھڑا کردیا جہاں پہلے کبھی نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمیں اس جگہ کھڑا کردیا گیا ہے جس کی کوئی حیثیت ہی نہیں رہی، 2008 میں وزیر خزانہ تھا آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیلنگ کرچکا ہوں جب آئی ایم ایف نے مجھ سے کہا ڈالر 85 روپے پر لے جائیں تو ان سے وجہ پوچھی کہ کیوں ڈالر 85 روپے پر ہونا چاہیے۔

اشفاق حسن نے کہا کہ آئی ایم ایف کے استھ بارگیننگ کے بعد ڈالر 70 یا 72 روپے طے کیے تھے لیکن آج صورت حال یہ ہے کہ دوستوں نے بھی ہمارا ہاتھ نہیں پکڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ایسی جگہ آگئے کہ ڈیفالٹ کا اعلان کرن ہے یا آئی ایم ایف شرائط ماننا ہیں، دوستوں نے بھی کہا کہ آئی ایم ایف سے سفارش کروائیں اور ایسی جگہ کھڑے ہوگئے کہ جو آئی ایم ایف کہے گا مانیں گے۔

ماہر معیشت نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آتے ساتھ ہی آئی ایم ایف سے متعلق سخت باتیں کی تھیں اور انہوں نے بھی ان باتوں کو سنجیدہ لیا تھا لیکن آج انہیں پتا ہے کہ پاکستان کے پاس آپشن نہیں ہیں۔

اشفاق حسن نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار نے کہا تھا ابھی میں لندن سے چلا تھا ڈالر نیچے آنا شروع ہوگیا انہوں نے تکبر والی باتیں کی تھیں انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/pOMJ5Xv
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو