لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری سے متعلق مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مبینہ آڈیو لیک میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کہتے ہیں کہ ’خیر خیریت ہے۔‘ دوسرے شخص کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ بالکل ٹھیک آپ سنائیں، آپ کا حال چال پوچھنا تھا۔
پرویز الٰہی کہتے ہیں کہ ’ہاں جی مہربانی ہے، کام ٹھیک چل رہا ہے، اچھا اس فواد کو بہت تاخیر سے آج بہت تاخیر سے آج صبح پانچ بجے گرفتار کیا گیا۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب مبینہ آڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ ’فواد چوہدری کو مہینہ پہلے پکڑ لیتے تو اسمبلیاں نہیں تحلیل ہوتیں، دوسرے شخص کی جانب سے کہا جاتا ہے درست بات ہے بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں۔
پرویز الٰہی کہتے ہیں کہ اس موٹے کو ہم پرزور ڈال رہا تھا پہلے پکڑ لیتے اسمبلیاں بچ جاتیں، دوسرا شخص کہتا ہے کہ ہاں جی اس کو پہلے پکڑلیتے تو آسانی ہوجاتی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/KIdgPHf
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box