جنوبی افریقا کے اسٹار بیٹر محمد ہاشم آملہ نے تینوں طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہاشم آملہ نے دو ہزار انیس میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد وہ انگلش کاؤنٹی میں ایکشن میں نظر آتے تھے، تاہم اب انہوں نے پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
انتالیس سالہ ہاشم آملہ نے 124 ٹیسٹ میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کہ جس میں اُنہوں نے 46.64 کی اوسط سے 9 ہزار 282 رنز بنائے، جس میں 28 سنچریاں بھی شامل تھی۔جیک کیلس کے بعد وہ اس فارمیٹ میں جنوبی افریقا کی جانب سے سب سے زیادہ رنز کرنے والے بیٹر رہے۔
ہاشم آملہ کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور 311رنز ناٹ آؤٹ ہے جو اُنہوں نے2012 میں انگلینڈ کے خلاف اوول میں بنایا تھا،وہ ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے جنوبی افریقا کے پہلے بیٹر بھی ہیں۔
ہاشم آملہ نے جنوبی افریقا کی جانب سے 181 ون ڈے اور 44 ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلے، تینوں فارمیٹس میں انہوں نے مجموعی طور پر18 ہزار 672 رنز اسکور کیے۔
انہوں نے 181 ون ڈے میچز میں 27 سنچریوں کی مدد سے 8 ہزار 113 رنز بنائے جبکہ 44 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ایک ہزار 277 رنز اسکور کی
یاد رہے کہ سال دو ہزار بیس میں پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو میں ہاشم آملہ پشاور زلمی سے منسلک بھی رہے ہاشم آملہ کو پشاور زلمی کے بیٹنگ مینٹور کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں تھیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9S4IB0k
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box