اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایک انچ بھی کالعدم ٹی ٹی پی کی موجودگی نہیں ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی تقریباً تمام کارروائیاں افغانستان سے کررہی ہے ان سے مذاکرات کا دروازہ کھلا تو کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت دہشت گردی سے سب سے زیادہ کے پی متاثرہے، ملک میں دوسرے نمبر پر بلوچستان زیادہ متاثر صوبہ ہے۔
خواجہ آصف کے مطابق 58 فیصد دہشت گردی کے واقعات کے پی میں ہوئے جبکہ افغان سرزمین اس وقت پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے ہم افغان حکومت سے رابطے میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم قومی مسئلے کی بات کررہے ہیں اور عمران خان اپنا دکھ لے کر بیٹھے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Tg3AjWB
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box