تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 1 January 2023

’نجم سیٹھی کو کرکٹ کی الف ب بھی نہیں معلوم‘

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے نجم سیٹھی کو پی سی بی کا چیئرمین بنانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کرکٹ کی الف ب بھی نہیں معلوم۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور 1992 کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کو پی سی بی کا چیئرمین بنانے کے فیصلے کو آڑے ہاتھوں لیا اور چیئرمین پی سی بی پر شدید تنقید کی۔

عمران خان نے کہا کہ نجم سیٹھی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنایا گیا ہے لیکن انہیں کرکٹ کی الف ب بھی نہیں معلوم۔ نجم سیٹھی کی وجہ سے پہلے بھی کرکٹ تباہ ہوئی اور اب بھی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کا آرام، سرفراز کی تنہا پریکٹس

ان کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین رمیز راجا کرکٹ کو سمجھتے ہیں۔ ان کے دور میں پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچی۔ رمیز راجا نے پیسے بچائے اور یہ لٹا رہے ہیں۔۔ نجم سیٹھی کو لانے کیلیے پی سی بی کا آئین تبدیل کیا گیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/0unUaiA
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو