تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 28 January 2023

آریز احمد اور حبا بخاری انسٹاگرام پر چھا گئے

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی آریز احمد اور حبا بخاری کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حبا بخاری نے شوہر و اداکار آریز احمد کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

حبا بخاری نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں اپنے سرتاج کے ساتھ۔‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’کیونکہ دھوپ کی وجہ سے میری تو آنکھیں ہی نہیں کھل رہی لیکن یہاں کا نظارہ دیکھیں۔

انہوں نے گزشتہ دنوں یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور شوبز جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا آظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ دو سال قبل اداکار حبا بخاری آریز احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں ان کی شادی میں ساتھی فنکاروں اور قریبی عزیز نے شرکت کی تھی۔

آریز احمد نے ایک پروگرام میں کہا تھا کہ حبا نے پہلے لفٹ نہیں کرائی تھی لیکن میری خواہش تھی کہ ان سے شادی ہو اور جب انہوں نے لفٹ کروائی تو ہم ساتھ بیٹھے ہیں۔‘


حبا بخاری اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ میں سبین کا مرکزی کردار نبھایا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں جنید خان، نازش جہانگیر، عفت عمر، صبا حمید، عثمان پیرزادہ ودیگر شامل تھے۔

آریز احمد اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل مقدر کا ستارہ میں‌ فیضی کا کردار نبھا رہے ہیں.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/vlOefDH
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو