لاہور: پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر نے نشے کی حالت میں طالب علم پر تشدد کیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
پنجاب یونیورسٹی میں استاد اور طالب علم کے درمیان جھگڑے کا معاملے پر پولیس نے پروفیسر منور صابر کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔
ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ڈاکٹر منور صابر نے نشہ کی حالت میں دو لوگوں کے ساتھ ملکر طلبا کو تشدد کا نشانہ بنایا اور تشدد کے دوران نقدی اور دیگر سامان بھی نکال لیا گیا۔
پولیس نے حبس بے جا میں رکھنے اور چوری کی دفعات کے تحت پروفیسر سمیت تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی کے چانسلر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو تین روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل وائس چانسلر کے دفتر کے باہر طلبا تنظیم اور سیکیورٹی اسٹاف کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد صورت حال کشیدہ ہوگئی تھی۔
The post پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر کا ’نشے کی حالت‘ میں طالب علم پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2434293/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box