لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں ملک میں قانونی جنگ نظر آ رہی ہے۔
نجی نیوز چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ وکلا برادری ہر اول دستے کا کردار نبھائے، قانونی و آئینی جدوجہد کے لیے اپنے آپ کو تیار رکھیں، قانون کی حکمرانی کے بغیر معاشرے میں ترقی نہیں آ سکتی۔
کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات پر عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کرپشن سے سندھ کھنڈر بن چکا، کراچی میں الیکشن نہیں ہوئے بلکہ دھاندلی ہوئی ہے، کراچی کے لوگ بڑے باشعور ہیں وہ کیسے پیپلز پارٹی کو ووٹ دے سکتے ہیں؟ کراچی سمیت سندھ میں سب سے زیادہ مظلوم لوگ ہیں۔
الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن سویا ہوا ہے اس کو سندھ میں دھاندلی نظر نہیں آئی۔
متعلقہ: پارٹی ٹکٹ کی تقسیم کیلیے میرٹ پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، عمران خان
خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پہلے سے معلوم تھا کہ مجھ پر حملے کی سازش کی گئی ہے، شہباز شریف، رانا ثنا اللہ اور ایک سینئر افسر نے مجھ پر حملے کا پلان بنایا، ویڈیو ریلیز کی گئی کہ میں نے توہین عدالت کی، مریم نواز اور مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ میں نے دین کی توہین کی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت ہونے کے باوجود میں حملے کے خلاف ایف آئی آر نہیں کٹوا سکا، چھت پر سے دوسرے شوٹر کی گولیوں کے خول جس نے برآمد کیے وہ بیان سے پیچھے ہٹ گیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/gkfdyJB
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box