تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 30 January 2023

’اسحاق ڈار نوازشریف کو عجیب عجیب مشورے دیا کرتے تھے‘

سابق وزیر خزانہ و رہنما مسلم لیگ ن مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نوازشریف کو عجیب عجیب مشورے دیا کرتے تھے اسحاق ڈار ہمیں بھی سخت باتیں سناتے تھے کہتےتھےصوبوں کے پیسےکاٹ لیں، اٹھارویں ترمیم کے بعد ہم ایسا کیسےکر سکتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سب کو پتہ ہے سلیمان شہباز کا اشارہ کس طرف تھا سلیمان شہباز کے اس قسم کے الفاظ پر مجھے افسوس ہوا تھا اس میں کوئی شک نہیں کہ سلیمان شہباز کے ٹوئٹ کامیں ہی نشانہ تھا میں بھی جیل گیاتھالیکن دکھ ہوتاہےکہ پارٹی ہمیں بھول گئی۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات میں کامیاب ہو جائیں گے امیدہےآئی ایم ایف کیساتھ نئے معاہدے کو بحال کر دیا جائے گا آئی ایم ایف کا مطالبہ تھا کرنسی مارکیٹ میں مداخلت نہ کریں فری چھوڑ دیں کرنسی مارکیٹ کو فری چھوڑا گیا جس کی وجہ سے ڈالر کی قیمت بڑھی ڈالرکی قیمت بڑھی جس کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بھی بڑھانا پڑیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ دوسری شرط تھی بجلی کی مد میں، کمپنیوں کو دی گئی سبسڈیز کا خاتمہ کیا جائے آئی ایم ایف کی تیسری شرط تھی کہ بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کی اصل قیمت وہی ہے جو مارکیٹ کہتی ہے ڈیفالٹ رسک بڑھ رہا تھا تو لوگوں نے ڈالر اور سونا خریدنا شروع کر دیا تھا حکومت کی پالیسی کی غلطی تھی جس وجہ سےڈیفالٹ رسک بڑھ رہاتھا آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ ہو جائے گا تو ڈیفالٹ کا خطرہ ختم ہو جانا چاہیے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/fz3nbWg
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو