پاکستان سپر لیگ سے متعلق اچھی خبر ہے کہ انگلش کاؤنٹی ٹیم بھی لیگ کا حصہ بن سکت ہے۔
انگلش کاؤنٹی ٹیم مڈل سیکس کی پی ایس ایل میں شمولیت پر بات چیت جاری ہے۔ کاؤنٹی ٹیم انتظامیہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ میں بات چیت ہو رہی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق رواں سیزن میں مڈل سیکس ٹیم وارم اپ میچز کھیلنےآسکتی ہے۔ اس حوالے سے سی ای اومڈل سیکس کا کہنا ہے کہ پی سی بی اوورسیز ڈومیسٹک ٹیم کو شامل کرنا چاہتا ہے۔
پی سی بی ڈومیسٹک ٹیم کو پی ایس ایل میں شامل کرنیکی خواہش رکھتا ہے۔ کاؤنٹی ٹیم سےپی ایس ایل میں شمولیت پرکوئی فیس نہیں لی جائےگی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 8 آئندہ برس 9 فروری سے 19 مارچ تک کھیلا جائے گا، گزشتہ دنوں ڈرافٹ میں فرنچائزز نے اپنی اپنی ٹیموں کو منتخب کرلیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/r3OBNbG
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box