اسلام آباد: وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا سیلا ب متاثرہ 12لاکھ ایکڑ رقبے پر سرسوں اور سورج مکھی کی کاشت کا تخمینہ۔ سندھ میں 80فیصد کاشت کا ہدف حاصل کر لیا۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کی مربوط کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کا اجلاس چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز نے اپنے صوبوں کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔محکمہ آبپاشی سندھ نے بتایا کہ دریائے سندھ کے دائیں اور بائیں کنارے سے 95 فیصد سیلابی پانی نکال لیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں جنوری کا پہلا ہفتہ سرد رہے گا،جبکہ شمالی اور مشرقی پنجاب میں دھند کا راج ہو گا۔
اجلاس میں وزارت قومی صحت نے سیلاب سے متاثرہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے لیے گھروں کی تعمیر سے متعلق پیش رفت سی شرکا کو آگاہ کیا۔ این آئی ٹی بی نے امداد فراہم کرنے کے لیے ڈیجیٹل ایپلیکیشن پر کسانوں کی رجسٹریشن کے بارے میں آگاہ کیا۔
The post سندھ میں سرسوں و سورج مکھی 80 فیصد کاشت، ہدف حاصل appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2423394/6
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box