اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے معیشت پر مناظرے کے چیلنج کو قبول کرلیا۔
اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ہم اسحاق ڈار کے چیلنج کو قبول کرتے ہیں اور شہباز شریف کو عمران خان کے ساتھ براہ راست بحث کا چیلنج بھی دیتے ہیں۔
شوکت ترین نے کہا کہ عمران خان تو دور کی بات اسحاق ڈار پہلے مجھے بھگت لیں اور میرے سوالات کا جواب دیں، اسحاق ڈار عمران خان کو چیلنج دے کر اپنا سیاسی قد اونچا کرنے کی کوشش نہ کریں اور بھڑکیں مارنے سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا معیشت پر عمران خان کو لائیو مناظرے کا چیلنج
انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار خود اپنی کارکردگی سے پریشان ہیں، وہ وطن واپسی پر بڑے بڑے دعوے کررہے تھے، اگر حکومت اکنامک سروے پڑھ لیں تو ہماری کارکردگی کا معلوم ہوجائے گا۔
مزید پڑھیں: حکومت بجلی کا یونٹ اب 50 روپے تک لے کر جائے گی، شوکت ترین
سابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ چکی ہے، اب عالمی مالیاتی ادارے کی شرائط پر حکومت بجلی کا یونٹ پچاس روپے اور نئے ٹیکس کے ساتھ پیٹرول کی قیمت بڑھانے جارہی ہے۔
The post معیشت پر مناظرہ، پی ٹی آئی نے اسحاق ڈار کا چیلنج قبول کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2433943/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box