تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 27 January 2023

شادی کے منفرد کارڈ نے باراتیوں کو الجھن میں ڈال دیا

بھارت میں شادی کی تقریبات کے دوران مضحکہ خیز واقعات رونما ہوتے ہیں جو سوشل میڈیا کی زینت بن جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک لڑکی کے شادی کے دعوت نامے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر مدعو باراتی الجھن کا شکار ہوگئے ہیں۔

دعوت نامہ یعنی شادی کا کارڈ ہی نوٹ کی شکل کا ہے اور نوٹ بھی پچاس یا سو والا نہیں 2 ہزار کا ہے نوٹ کی طرح کا شادی کا یہ کارڈ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے اورموضوع بحث بنا ہوا ہے۔

بھارتی شہر حیدر آباد کے مشرقی گوداوری ضلع میں تیار یہ منفرد کارڈ تیار کیا گیا۔

راجہ مہیندر اورم اور کے اے وینکٹیش نے اپنی چھوٹی بیٹی ابھی نوی کی شادی کے سلسلے میں 2 ہزارروپے کی کرنسی نوٹ کی طرح شادی کا کارڈ تیار کروایا ہے۔

یہ شادی کارڈ جن جن کو دیا جا رہا ہے وہ سب خوش بھی ہو رہے ہیں اور حیرت زدہ بھی ہیں۔

باراتی خوش اس لیے ہو رہے ہیں کہ انہیں منفرد اور دلچسپ انداز میں شادی میں شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے اور حیرت زدہ اس لیے کہ شادی کا کارڈ 2ہزار کے نوٹ والا ہے تو سلامی میں دلہا دلہن کو تو اس سے کہیں زیادہ رقم دینا پڑے گی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/5yMIXRL
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو