کراچی: شہر قائد کے علاقے جیکب لائن نیو پریڈی اسٹریٹ پر ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق جبکہ ایس ایچ او معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کے مطابق ایس ایچ او بریگیڈ خالد رفیق اور اے ایس آئی اقبال علی محمد جیکب لائن نیو پریڈی اسٹریٹ پر موٹر سائیکل پر گشت کررہے تھے کہ اچانک ان کا ٹکراو ملزمان سے ہوگیا، دونوں افسران نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔
ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی محمد اقبال موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ موٹرسائیکل سوار فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
ڈی آئی جی ایسٹ نے مزید بتایا مقتول کے سینے پر 4 گولیاں لگیں جس کیوجہ سے وہ دم توڑ گئے، مقتول بریگیڈ تھانے میں انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات تھے، ۔ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے جائے وقوعہ سے سی سی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے۔ مقدس حیدر نے کہا کہ ملزمان کا جلد از جلد سراغ لگالیا جائیگا۔
مقتول کی لاش جناح اسپتال پہنچائی قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی، شہید اے ایس آئی کی نماز جنازہ آج گارڈن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کی جائے گی۔
The post کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2434716/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box