تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 29 January 2023

نواز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پریشان ہیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پریشان ہیں۔

نجی نیوز چینل کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نواز شریف کہتے رہے ہیں کہ عام آدمی پر بوجھ نہ ڈالا جائے، ڈالر کو آزاد اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط پر کیا گیا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کر کے توڑا، اس وقت آئی ایم ایف کوئی لچک دکھانے کو تیار نہیں ہے، مفتاح اسماعیل نے جو فیصلے کیے وہ حکومت کے تھے اور اسحاق ڈار جو فیصلے کر رہے ہیں وہ بھی حکومت کے ہی ہیں۔

عام انتخابات سے متعلق وزیر داخلہ نے بتایا کہ اکتوبر 2023 میں عام انتخابات ہوں گے اس میں تاخیر نہیں کی جائے گی، اگر آئین کے مطابق انتخابات اپریل میں ہونے ہیں تو ہو جائیں گے ہم تیار ہیں۔

فواد چوہدری کیس پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اس کا ٹولہ عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، فواد چوہدری پر سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کیس بنایا، فواد چوہدری اپنے بیان سے منحرف نہیں ہو رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کا ریمانڈ عدالت نے دیا ہے، ہم نے کیا فواد چوہدری پر جھوٹا مقدمہ درج کیا اور 20 کلو ہروئین ڈال دی؟



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/GfgJ73w
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو