ریاض: سعودی عرب میں پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے نام اور نمبر والی جرسی کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے حال ہی میں مانچسٹر یونائیٹڈ کلب سے علیحدگی کے بعد سعودی کلب ’النصر‘ کے ساتھ دو سالہ معاہدہ کیا جس کے تحت فٹبالر کو سالانہ 75 ملین ڈالر معاوضہ دیا جائے گا۔
مذکورہ معاہدے کے بعد رونالڈو کے سعودی شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور وہ اسٹار فٹبالر کے نام اور نمبر والی جرسی خریدنے کے لیے اسپورٹس وئیر اسٹورز پہنچ گئے۔
متعلقہ: رونالڈو کا بیٹا بھی باپ کے نقش قدم پر چل پڑا
ایک ہفتے بعد رونالڈو کے النصر کلب سے ڈیبیو کا امکان ہے جبکہ کلب کا مقابلہ حائل شہر کی فٹبال کلب الطائی کے ساتھ ہونے والا ہے۔
View this post on Instagram
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/DWqX3fU
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box