پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ آج سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ آج سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ اس سے قبل کھیلا گیا پہلا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوا تھا۔
دونوں ٹیموں آج میچ جیت اور سیریز اپنے نام کرنے کا عزم لے کر میدان میں اتریں گی۔ قومی ٹیم اگر بولنگ میں ہر ہتھیار سے لیس ہے تو کیویز بھی مقابلے کے لیے تیار ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شائقین کیلیے مفت انٹری کا اعلان کیا ہے۔
کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے صرف اپنا اصل شناختی کارڈ یا ب فارم لانا ہوگا۔ اس کے بغیر اسٹیڈیم میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔
شائقین کو اسٹیڈیم تک پہنچانے کے لیے شٹل سروس چلانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اسٹیڈیم میں کھانے پینے کی اشیا، شیشے یا پلاسٹک کی بوتلیں لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ شائقین پاکستانی پرچم اور نیوزی لینڈ کے جھنڈے کے علاوہ کوئی دوسرا جھنڈا بھی ساتھ نہیں لا سکیں گے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/91nOudy
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box