
کوئٹہ، کراچی: بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان ہے، جب کہ کراچی میں سرد ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں موسم مزید سرد ہو گیا ہے، شمالی علاقوں میں کل اور پرسوں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیش تر اضلاع میں موسم سرد اور ابرآلود رہے گا، کوئٹہ، ژوب، زیارت، ہرنائی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چمن، پشین میں بھی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔
کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیارت میں درجہ حرارت منفی 5، قلات میں منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تربت میں کم سے کم 11، پنجگور میں درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا، جب کہ خضدار اور لسبیلہ میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ادھر کراچی میں صبح سے سرد ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، اور دن میں ہوا 20 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/qXmNTaA
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box