کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے بولان میں گیس پائپ لائن زوردار دھماکے سے پھٹ گئی، بارہ انچ کی پائپ لائن کو مبینہ طور پر دھماکا خیز مواد سے اڑایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی ذرائع کا کہنا ہے کہ نے بولان کے علاقے سراج آباد میں بارہ انچ کی گیس لائن دھماکا خیز مواد سے اڑایا گیا۔
لائن تباہ ہونے سے کوئٹہ سمیت مستونگ، زیارت اور صوبے کے دیگر علاقوں میں گیس کی فراہمی بند کردی گئی جس کے سبب شہری شدید سردی میں مشکلات کا شکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق بولان سراج آباد گزرنے والی لائن میں رات 8بجے زور دار دھماکہ ہوا جس کے بعد گیس لائن سے نکلنے والے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔
علاقے میں گیس فوری طور پربند کردی گئی اور پائپ لائن کو محفوظ بنانے کیلئے کام کا آغاز کردیا گیا۔ مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وجوہات جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔
گیس لائن پھٹنے سے کوئٹہ، مچھ، مستونگ، قلات،زیارت ودیگرعلاقوں کو گیس فراہمی میں کمی کا سامنا ہے، سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد سوئی سدرن کی تکنیکی ٹیم کو فوری جائے حادثہ روانہ کردیا جائے گا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/I3XM8dD
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box