ممبئی: بالی ووڈ کی فلم ’پٹھان‘ تمام تر تنازعات کے باوجود 26 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم ’پٹھان‘ میں شاہ رخ خان، جان ابراہم اور دپیکا پڈوکون ممکنہ طور پر جاسوس کے کردار میں جلوہ گر ہوں گی.
#JhoomeJoPathaan Arabic version got everyone grooving https://t.co/xaJDZ1Z3pG #PathaanTrailerOnBurjKhalifa
Celebrate #Pathaan with #YRF50 only at a big screen near you on 25th January. Releasing in Hindi, Tamil and Telugu. pic.twitter.com/YesuhyPvsP
— Yash Raj Films (@yrf) January 20, 2023
فلم ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار رہی ہے تاہم کنگ خان نے کہا مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن میں کہنا تھا کہ فلم ’26 جنوری کو ہی ریلیز ہوگی۔
View this post on Instagram
’پٹھان‘ کی ریلیز سے قبل جان ابراہم نے مداحوں کے نام ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے جسے ان کے مداح پسند کررہے ہیں۔
یہ پڑھیں: ’مہمان نوازی کیلئے پٹھان آرہا ہے‘ شاہ رخ خان کی متنازع فلم کا ٹریلر جاری
ایکشن ہیرو 2004 میں یش راج کے بینر تلے بنائی گئی فلم دھوم فور میں منفی کردار نبھا چکے ہیں جبکہ فلم باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھی جبکہ حال ہی میں ان کی فلم اک ولن ریٹرنز ریلیز کی گئی تھی۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ جان ابراہم ’پٹھان میں اپنے کردار سے خوش نہیں تھے۔
View this post on Instagram
تاہم اب کنگ خان نے جان ابراہم کی تعریف کی ہے اور جان ابراہم نے بھی ’پٹھان‘ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ شاہ رخ کی ساتھ کی گئی شوٹنگ کی کمی محسوس کریں گے۔
یہ پڑھیں: ’پٹھان‘ میں سلمان خان کی انٹری کب ہوگی؟
جان ابراہم نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’میرا نہیں خیال کہ لوگ ’پٹھان‘ دیکھنے نہیں جائیں گے بلکہ پوری دنیا کنگ خان اور مجھے اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔‘
View this post on Instagram
اداکار نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’پٹھان کی شوٹنگ کے دوران ایکسرسائز کرنا اچھا لگا، فلم میں دو اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔‘
View this post on Instagram
واضح رہے کہ بالی ووڈ ناقدین کی جانب سے فلم کو مثبت ریٹنگ ملی ہے اور اس کا ٹریلر اور گانے ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگئے تھے، فلم باکس آفس پر کتنی کمائی کرسکے گی یہ تو فلم کی ریلیز کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/fADzUuj
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box