تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 19 January 2023

چاہتے ہیں ایسا میئر ہو جسے سب کی حمایت حاصل ہو، حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں ایسا میئر کراچی ہو جس کو سب کی حمایت حاصل ہو۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہمیں شہر کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے اور چاہتے ہیں میئر کو پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف دونوں کی حمایت ہو۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کراچی کے مسائل کوئی ایک جماعت تنہا حل نہیں کر سکتی، شہر کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے وفد سے آج ہونے والی ملاقات کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وفد سے آج ایک ہی نکتے پر بات ہوئی، ہم نے کہا کہ ہم نے آپ کا مینڈیٹ تسلیم کیا اب آپ ہمارا مینڈیٹ بھی تسلیم کریں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے دوبارہ گنتی کے نام پر جو دھاندلی ہو رہی ہے اسے روکنے کا مطالبہ کیا، وفد نے آر اوز کے معاملے پر یقین دہانی کرائی کہ دیکھتے ہیں۔

پروگرام میں حافظ نعیم الرحمٰن نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم کیا اور مبارکباد دی ہے، ان کی جانب سے مثبت جواب ملا جو خوش آئن دہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/FvYpdnL
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو