تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 28 January 2023

قیمتوں میں اضافے کی افواہیں، پنجاب میں پٹرول نایاب ہوگیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں کے بعد پنجاب کے کئی شہروں میں پٹرول نایاب ہوگیا ہے اور پمپس بند کر دیے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں کے بعد پنجاب کے کئی شہروں میں پٹرول نایاب ہوگیا ہے۔ فیصل آباد، سیالکوٹ، شیخوپورہ، اوکاڑہ، ساہیوال، ڈسکہ، جڑانوالہ، جہلم سمیت مختلف شہروں میں اسٹیشن مالکان نے پٹرول پمپ بند کر دیے گئے اور پٹرول دستیاب نہیں کے بورڈز لگا دیے گئے۔

جن شہروں میں پمپس پر پٹرول دستیاب تھا وہاں رات گئے تک گاڑی والوں کی قطاریں لگی رہیں۔

جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی پمپس مالکان نے اپنے فیول اسٹیشن بند کردیے۔ پی ایس او کے علاوہ دیگر پمپس پر سے پٹرول اور ڈیزل غائب ہوگیا جب کہ پی ایس او پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ تاہم انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ اسلام آباد کے تمام پٹرول پمپس معمول کے مطابق کھلے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے بعض شہروں میں بھی پٹرول کا حصول مشکل ہوگیا۔ نگراں وزیراعلیٰ کے پی نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری سے اس کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

کوٹ ادو میں پٹرول اور ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کرنیوالے پٹرول پمپس کیخلاف ضلعی انتظامیہ نے کارروائی شروع کردی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو نے تین پٹرول پمپس سیل کرتے ہوئے 30 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

دوسری جانب لاہور ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز نے اس حوالے سے کمشنر کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور ڈویژن میں پٹرول کی کوئی قلت نہیں ہے جس کے بعد کمشنر نے ڈی سیز کو مزید احکامات جاری کردیے ہیں۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کے احکامات جاری کرتے ہوئے تمام ڈی سیز کو ہدایت کی ہے کہ اے سیز اور فیلڈ فارمیشن کو مکمل الرٹ رکھا جائے اور صورتحال کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے۔

انہوں نے تمام اضلاع اضلاع کے ڈی سیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پٹرول اسٹاک اور پٹرول پمپس کو چیک کرائیں۔ اے سیز فیلڈ میں موجود رہیں اور کسی بھی رپورٹ پر خود ایکشن لیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/OsIjqJh
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو