کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافیظ نعیم الرحمان نے الزام عائد کیا کہ ہمارے نتائج کو تبدیل کرکے پیپلزپارٹی کو جتوایا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کو کراچی کے لوگوں نے سب سے زیادہ ووٹ دیا ہم جائز اور قانونی بات کررہے ہیں ہمارے پاس تمام دستاویزات موجود ہیں پھر آر اوز نے کیسے یہ کام کیا۔
یہ پڑھیں: کراچی بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے تمام یوسیز کے نتائج کا اعلان کردیا
حافظ نعیم الرحمان نے دعویٰ کیا کہ 9 نشستیں ایسی ہیں جن کے فارم ہمارے پاس موجود ہیں ان نشستوں پر ہم جیت چکے ہیں اس کے باوجود ہمیں ہروایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانچ بجے ہم نے اپنے تمام لوگوں کو ایک میسج چلایا جس میں کہا گیا کہ تم فارم 11 اور 12 لے کر اٹھانا ورنہ یہ کھا جائیں گے۔
جماعت اسلامی 94 یوسیز سے جیت چکی ہے، حافظ نعیم الرحمان (arynews.tv)
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ہم اس سے بھی زیادہ خونی الیکشن دیکھ چکے ہیں پریزائیڈنگ افسران نے کہا فارم نہیں دوں گا، 80 فیصد لوگ صبح جاکر فارم 11 اور 12 لے کر آئے اس کے بعد پیپلزپارٹی کو اوپر دکھایا جانا شروع ہوگیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/zwL0rVn
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box