تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 5 January 2023

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق

karachi-firing

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 17 میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

جاں بحق خاتون کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی۔ مقتولہ کی شناخت ثنا زوجہ طارق کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی اور ایس پی گلشن جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق واقعہ ڈکیتی کا معلوم ہوتا ہے، جس وقت ملزمان آئے خاتون کار میں بیٹھی تھی، خاتون کا موبائل فون لاپتا ہے۔

متعلقہ: کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر رواں سال کا پہلا قتل

ایس ایس پی ایسٹ کا بتانا ہے کہ کار میں خاتون، ان کا بھائی اور ایک بچہ میڈیکل اسٹور پر آئے تھے، مقتولہ کو ایک گولی کندھے پر لگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں جبکہ شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/tWoFQEj
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو