اسلام آباد: وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو تجویز دی ہے کہ پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے اور وہ اس حوالے سے پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو بھی قائل کریں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی، جس میں ضمنی انتخابات کے بارے غور کیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحاق ڈار ، مشیر وزیراعظم احد چیمہ اور مشیر وزیراعظم انجنیئر امیر مقام بھی موجود تھے۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کے بارے میں اپنی تجویز سے آگاہ کیا۔ مولانا فضل الرحمن اب اس اہم ترین معاملے پر پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی سے ملاقات کریں گے جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
بعد ازاں مولانا فضل الرحمان کی آصف علی زرداری سے اسلام آباد میں زرداری ہاؤس پر ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ضمنی انتخابات سمیت عام انتخابات کے انعقاد پر مشاورت اور پی ڈی ایم کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کے فیصلے پر بھی بات چیت کی گئی۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری ضمنی الیکشن میں بھرپور انداز سے حصہ لینے کے خواہش مند ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو کسی بھی صورت تحریک انصاف کیلیے میدان خالی نہیں چھوڑا جائے۔
The post فضل الرحمان کی شہباز شریف اور زرداری سے ملاقاتیں، ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے پر غور appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2433910/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box