سوات: خیبرپختونخوا کے ڈویژن مالاکنڈ کی وادی سوات میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کردیا۔
ایسکپریس نیوز کے مطابق سوات میں بحرین کے علاقے بڈی میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق ہوگئی، جس کی لاش کو مدین اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کے بعد پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کیے جبکہ ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں اور نہ ہی علاقہ مکین اس حوالے سے کچھ بتا رہے ہیں۔
دوسری جانب سوات کے علاقے مانیار مین گیس لیکج کی وجہ میاں بیوی جاں بحق ہوگئے، جن کی لاشوں کو بری کوٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
The post سوات میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2425469/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box