کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدس بزنجو نے پی ایس ایل کے نمائشی میچ کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں استقبالیہ پر کہا ہے کہ 27 سال بعد کوئٹہ میں کر کٹ کی واپسی ہو رہی ہے۔
استقبالیہ میں جاوید میانداد، بابر اعظم، شاہد خان آفریدی، سرفراز احمد، عمر اکمل سمیت دیگر کھلاڑی شریک ہوئے جس پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے قومی ہیروز کا کوئٹہ آنے پرشکریہ ادا کیا۔
عبدالقدس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کرکٹ سے والہانہ محبت کرتے ہیں، کوئٹہ میں کر کٹ میچ کا انعقاد صوبے میں امن کے قیام کا مظہر ہے، پی سی بی بلوچستان کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو موقع دے۔
وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ کرکٹ میچ اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی اور امن کے شہدا کے نام کرتا ہوں۔
The post 27 سال بعد کوئٹہ میں کر کٹ کی واپسی ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2437352/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box