تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 25 February 2023

خضدار میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا، 2 اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع خضدار میں پولیس کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ پولیس کی گاڑی پر مقناطیسی بم حملہ ہوا جس سے ڈرائیور محمد دین اور اہلکار عبدالسلام شہید ہوگئے۔

مقناطیسی بم حملے میں پہلے ڈرائیور شہید ہوا جبکہ دو اہلکار کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک جانبر نہ ہو سکا۔

خیال رہے کہ 19 دسمبر 2022ء کو ضلع خضدار کے علاقے عمر فاروق چوک پر موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کے دھماکے میں 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وقوع کو گھیرے میں لیا تھا جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز اسپتال منتقل کیا تھا جن میں سے دو کی حالت تشویشناک تھی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/EN0ShDM
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو