اسلام آباد : ملک بھر میں مہنگائی کا نہ رکنے والا سلسلہ بدستور جاری ہے، اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں اۤسمان سے باتیں کررہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ اس ہفتے بھی مہنگائی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی2.78 فیصد مزید بڑھ گئی، ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وارشرح42.98 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتےمیں33 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا، مرغی، گھی، چینی، دالیں اور چاول مزید مہنگے ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں صرف6اشیاء کی قیمتیں کم ہوئیں، حالیہ ہفتے12اشیاء کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ چینی کی فی کلو اوسط قیمت 3 روپے 15 پیسے بڑھ گئی، دال ماش ایک روپے 20 پیسے اور سگریٹ 76.45 فیصد مہنگا ہو گیا۔
ایک ہفتے کے دوران دہی، تازہ دودھ، بیف اور مٹن مہنگا ہوگیا، اس کے علاوہ آٹے، دال مونگ ، گڑ، آلو کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Q0UXK9R
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box