لاہور : پنجاب میں سینئر افسران کے بڑے پیمانے پر تقرری و تبادلے کیے گئے ہیں، جس کے تحت 31 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کردیا گیا، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عبداللہ خرم نیازی کو ڈپٹی کمشنر جھنگ ،عدنان اعوان کو ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ، سرمد تیمور کو ڈپٹی کمشنر شیخو پورہ اور محمد اشرف کو ڈپٹی کمشنر نارروال تعینات کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ رفیق احسن کو ڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب، عمرفاروق کو ڈپٹی کمشنر حافظ آباد، شاہد عمران مارتھ کو ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین اور شعیب علی کو ڈپٹی کمشنرسرگودھا تعینات کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حسن وقار چیمہ کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ،راؤ الطاف رضا کو ڈپٹی کمشنر اٹک، سمیع اللہ فاروق کو ڈپٹی کمشنر جہلم، ظہیرعباس شیرازی کو ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ، ذیشان حنیف کو ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ اور قرۃ العین ملک کو ڈپٹی کمشنر چکوال تعینات کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں : پنجاب کے بڑے شہروں کے 12 ڈی پی اوز تبدیل، نوٹیفکیشن جاری
واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے مختلف شہروں کے ڈی پی اوز کو بھی تبدیل کیا گیا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/4Ki2bNI
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box