کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پی ایس ایل 8 میں اپنی پسندیدہ ٹیم پر سے پردہ اٹھادیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری منگل کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ دیکھنے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے، اس موقع پر گورنر سندھ نے نیشنل اسٹیڈیم میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سے بھی ملاقات کی۔
نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ پی ایس ایل میں شریک سب ہی ٹیمیں ہماری ہیں لیکن مجھے کراچی کنگز پسند ہے اور میں اسے سپورٹ کر رہا ہوں۔
کامران ٹیسوری نے کہا جب سے نجم سیٹھی نے پی سی بی میں چارج سنبھالا ہے تو یہ امید بہت زیادہ بڑھ گئی ہے کہ پاکستان میں کرکٹ مزید اچھی اور ایکٹو ہوگی۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے گورنر سندھ کو ٹاس کا کوائن، کھلاڑیوں کی دستخط شدہ گیندیں اور شیلڈ تحفے میں پیش کی۔
The post گورنر سندھ نے اپنی پسندیدہ پی ایس ایل ٹیم سے پردہ اٹھادیا appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2441896/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box