تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 15 February 2023

’کیوں تم نے مجھے اپنی منزل سمجھ لیا‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ میں جعفر الٰہی نے حیا سے نکاح کرکے انہیں گھر میں نظر بند کرلیا۔

ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ میں اداکار فیصل قریشی (جعفر الٰہی)، حنا دلپذیر (جعفر الٰہی کی والدہ)، صائمہ نور (جعفر الٰہی کی اہلیہ، میمونہ)، شہروز سبزواری (بھائی، شہیر)، کنزا ہاشمی (حیا)، زین بیگ (زیان)، مریم انصاری ودیگر شامل ہیں۔

ہوک‘ کی ہدایت کاری کے فرائض محسن مرزا نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی شگفتہ بھٹی اور شاہد ڈوگر نے لکھی ہے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’شہیر کی دادی حیا کو پوتے کی موت کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے انہیں گھر میں نظر بند کرنے کا کہتی ہیں اور انہیں شہیر سے متعلق بتاتی ہیں کہ وہ ان سے کتنی محبت کرتے تھے۔‘

حیا شہیر کے کمرے میں قید ان کی تصاویر دیکھتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’تم اکیلے ہی محبت کے راستے پر اندھا دھند کیوں بھاگ رہے تھے کیوں تم نے مجھے اپنی منزل سمجھ لیا تھا میں نے تو کبھی تمہارا ہاتھ تھام کر آگے بڑھنے کا حوصلہ نہیں دیا تھا۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’مجھے تو تمہاری اس دیوانگی کا معلوم ہی نہیں تھا، میں تو زیان کو چاہتی تھی تم سے بار بار کہا تھا زیان وہ مجھ سے جدا ہوکر پتا نہیں کیسے جیے گا۔‘

حیا کہتی ہیں کہ ’تمہاری محبت نے ہم تینوں کو برباد کردیا میں تو یہاں دفن ہوجاؤں گی مگر زیان، اس محبت نے ہمارے ساتھ اچھا نہیں کیا۔‘

کیا حیا کو جعفر الٰہی کی قید سے آزادی ملے گی؟ کیا زیان حیا کے بغیر رہ سکیں گے؟ یہ جاننے کے لیے ہوک کی اگلی قسط ہر بدھ کی رات دیکھیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/jlfgKZi
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو