تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 14 February 2023

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے شکست کی وجہ بتا دی

پاکستان سپر لیگ 8 کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو شکست دے دی اس ہار کی کنگز کپتان عماد وسیم نے بڑی وجہ بتا دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں ٹورنامنٹ میں اپنا کھاتہ کراچی کنگز کو شکست دے کر کھولا۔ میچ ہائی اسکور اور انتہائی سنسنی خیز رہا۔ کراچی کنگز ہدف کے تعاقب میں صرف 2 رنز قبل ہمت ہار بیٹھی۔ اس شکست پر کنگز کے کپتان عماد وسیم نے اپنا نقطہ نظر بتا دیا۔

عماد وسیم نے میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدا میں ہم نے زیادہ وکٹیں گنوائیں جس کی وجہ سے نقصان ہوا تاہم اگر شعیب ملک آخر تک ساتھ ہوتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا۔

کراچی کنگز کے کپتان نے اپنے بولرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسی وکٹ پر رنز بنتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ ہوا جو زلمی نے دو رنز سے اپنے نام کرلیا۔

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ زلمی نے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنا کر کنگز کو 200 رنز کا بڑا ہدف دیا۔

زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور ٹام کوہلر نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

کراچی کنگز پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں 46 رنز پر چار وکٹیں گنوا چکا تھا۔ تاہم اس موقع پر کپتان عماد وسیم اور سینیئر کھلاڑی شعیب ملک نے کریز پر ڈٹ گئے اور جم کر زلمی کے بولرز کا سامنا کیا۔

دونوں کے درمیان 131 کی قیمتی پارٹنر شپ قائم ہوئی تاہم آخری لمحات میں شعیب ملک 52 رنز بنانے کے بعد وہاب ریاض کو وکٹ دے بیٹھے اور یہی میچ کا ٹرننگ پوائنٹ رہا۔

یہ بھی پڑھیں: کوشش ہے کہ 15 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کروں، شعیب ملک

آخری اوور میں کراچی کنگز کو جیت کے لیے 15 رنز درکار تھے تاہم زلمی کے بولر خرم شہزاد نے کنگز کے یہ لیے یہ ہدف ناممکن بنا دیا اور وہ صرف 13 رنز ہی بنا سکے۔ عماد وسیم 80 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9FmD4Js
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو