تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 3 February 2023

’اگر لڑکا آپ کو پسند کر رہا ہے۔۔۔‘، روینہ ٹنڈن کی ویڈیو وائرل ہوگئی

ممبئی: 90 کی دہائی کی مقبول بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی دلچسپ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

رونیہ ٹنڈن بھارتی فلم نگری میں ایک بڑا نام ہے جس نے اسکرین پر جلوہ گر ہو کر کئی فلموں کو سُپر ہٹ بنایا تاہم وہ کافی عرصے سے اسکرین پر نہیں ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر آج ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ لڑکی کو لڑکوں سے متعلق نصیحت کر رہی ہیں۔

ویڈیو میں رونیہ ٹنڈن کہتی ہیں: ’اگر کوئی لڑکا آپ کو پسند کر رہا ہے تو اپنے آپ کو ہیروئن مت سمجھو کیونکہ یہ سب کو پسند کرتے ہیں۔ لڑکوں میں یہ بیماری ہوتی ہے۔‘

متعلقہ: روینہ ٹنڈن نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

اداکارہ ویڈیو کے آخر میں بیزار ہوتے ہوئے کہتی ہیں: ’مذاق بنا کر رکھا ہے!‘ انہوں نے کیپشن میں لکھا: ’اب یہ تو حقیقت ہے بھئی۔‘

روینہ ٹنڈن کے مداح دلچسپ ویڈیو کو کافی پسند کر رہے ہیں اور لڑکوں سے متعلق اداکارہ کی بات پر تبصرے بھی جاری ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/KYg5J8M
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو