ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے متعارف کرائے گئے آئی فون میں حیرت انگیز خوبیاں موجود ہیں، ان نئے فونز میں سیٹلائٹ کے ذریعے ایمرجنسی کال بھیجنے کی صلاحیت ہے۔
آئی فون 14 کے نئے فون میں 12 میگاپکسل کیمرا بھی ہے جو تیزی سے حرکت کرنے والی چیزوں کی تصاویر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور انتہائی کم روشنی میں بھی شاندار تصویر بنانے میں کام آتا ہے۔
اس کی ایک بڑی خصوصیت یہ بھی ہے کہ ایپل آئی فون 7 سے 14 تک کے ماڈلز پانی کی چھینٹوں بلکہ پانی کے اندر گرنے کے بعد بھی دیگر فونز کے مقابلے میں کارآمد رہتا ہے۔
لیکن کیا کوئی موبائل ایسا بھی ہے جو کھولتے ہوئے تیل کی کڑاہی میں گرنے کے باوجود بھی کارآمد رہے؟ جی ہاں !! اس کا جواب ہاں میں ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ ملائشیا میں ایک باورچی اپنے کام میں مصروف تھا کہ اچانک اس کا قیمتی آئی فون تیل سے بھری کھولتی کڑھائی میں جاگرا۔
@zaiem_ainn peminat iphone tolong hadir#fyp #fypシ゚viral #iphone ♬ original sound – Abey Ayam King’s Paya Keladi
ملائیشیا کے جزیرے پینانگ کے کیمپنگ پایا کیلاڈی میں مقیم زعیم نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اپنی ویڈیو کے آغاز میں وہ بتارہے تھے کہ اس بات کا کیسے پتہ چلایا جائے کہ ڈیپ فرائیڈ چکن پوری طرح پک چکا ہے۔
ملائی زبان میں بات کرتے ہوئے انہوں نے ناظرین کو بتایا کہ جب تلے ہوئے چکن کی بوٹی تیل کے اوپر تیرنا شروع کر دے تو پھر کیا کرنا چاہیے اور یہ بات دکھانے کے لیے وہ اپنا فون برتن کے قریب لے گئے۔ تاہم فون ان کے ہاتھ سے پھسل کر سیدھا ابلتے تیل میں گر گیا۔
لیکن اس کے باوجود آئی فون کھولتے تیل میں گھومتے ہوئے بھی ویڈیو ریکارڈ کرتا رہا، ساتھ ہی ابلتے تیل کی آوازیں آتی رہیں اور زعیم کی فون کو برتن سے نکالنے کی کوشش بھی ویڈیو میں سنی جا سکتی ہے۔
تقریباً 12 سیکنڈ کے بعد زعیم نے اسے برتن سے اٹھا لیا، ویڈیو میں ان کے چہرے کی ایک دھندلی سی تصویر فون کو چولہے سے دور لے جاتے ہوئے دکھائی دیتی ہے۔
پھر ٹک ٹاک کی ویڈیو میں ایک اور کلپ نظر آتا ہے جس میں ایک شخص آئی فون کے فنکشن چیک کرتا ہے اور حیران ہوتا ہے کہ یہ اب بھی کام کر رہا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/1dGlLnY
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box