تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 17 February 2023

پولیس آفس پر حملے سے پی ایس ایل کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، وزیراعلیٰ سندھ

  کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی پولیس آفس پر حملے سے پاکستان سپر لیگ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ آپریشن مکمل ہونے کے بعد آئی جی سندھ کے ہمراہ کراچی پولیس آفس پہنچے اور دہشت گردوں کا مقابلے کرنے والے اہلکاروں کو دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے پر شاباش دی اور حوصلہ افزائی کی۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پہلے اطلاع تھی کہ تین یا پانچ دہشت گرد ہیں مگر پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے، دیکھا جائے گا ہم سے کس مقام پر غلطی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملے اور کلیئرنس آپریشن کے دوران چار جوان شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے، شہدا کو شہید کوٹے کے تحت معاوضہ دیا جائے گا۔  وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے جواں مردی سے مقابلہ کیا ہے، پشاور دھماکے کے بعد ہم متحرک تھے مگر کوئی خاص تھریٹ نہیں تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی پولیس آفس پر کلیئرنس آپریشن مکمل، 3 دہشت گرد ہلاک، رینجرز اہلکار سمیت 4 شہید

مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی پولیس آفس پر حملے سے پی ایس ایل کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

زخمیوں کی عیادت

بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندھ زخمی اہلکاروں کی عیادت کے لیے جناح اسپتال پہنچے اور انتظامیہ کو بہترین علاج و معالجے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے زخمی پولیس اور رینجرز کے اہل کاروں کی عیادت کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور بہادری کی داد دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آپ ہمارے ہیرو ہیں اور بڑی بہادری سے دشمنوں کا مقابلہ کیا۔ قبل ازیں جناح اسپتال پہنچنے پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول نے مراد علی شاہ کا استقبال کیا۔ڈاکٹر شاہد رسول نے وزیراعلیٰ کو زخمیوں کے علاج سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی ڈاکٹر شاہد رسول کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی۔

The post پولیس آفس پر حملے سے پی ایس ایل کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، وزیراعلیٰ سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2443517/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو