کراچی : ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث عزیز آباد کے رہائشی شہری آصف کے انتقال کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
نیوٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے ہارٹ سرجن ڈاکٹر راحیل کو گرفتار کرلیا، پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کرکے ڈاکٹر کا دو روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا، واقعہ2018میں نجی اسپتال میں پیش آیا تھا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق ڈاکٹر راحیل نے آصف نامی مریض کا دو مرتبہ آپریشن کیا اسی دوران آصف کی موت واقع ہوگئی۔
متوفی کے بیٹے کی مدعیت میں 5سال بعد ڈاکٹر کیخلاف غفلت کا مقدمہ درج ہوا، آصف کے بیٹے ذیشان نے پی ایم سی میں ڈاکٹر کیخلاف درخواست جمع کرائی تھی۔
پولیس کے مطابق پاکستان میڈیکل کمیشن نے ڈاکٹرکا لائسنس معطل کردیا ہے، لائسنس معطل ہونے کے بعد نیوٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ax5sVSu
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box