تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 21 February 2023

عبدالرحمان کھیتران کے بیٹے نے مغوی بچوں کی تصاویر جاری کردیں

بچوں

کوئٹہ : بارکھان واقعے کے بعد بلوچستان کے وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کے بیٹے انعام کھیتران نے سوشل میڈیا پر اغوا ہونے والے پانچ بچوں کی تصاویر جاری کردیں۔

ان پرانی تصاویر میں ان بچوں کو کام کرتے دیکھا جاسکتا ہے جن میں سے کچھ زندہ ہیں اور کچھ کو قتل کردیا گیا ہے۔ مذکورہ تصاویرمیں ایک مغوی بچی کی تصویر بھی شامل ہے۔

انعام کھیتران کا کہنا ہے کہ خان محمد مری کے باقی 5بچے عبدالرحمان کھیتران کی قید میں ہیں، بڑی بیٹی بارکھان والے گھر اور بیٹے کوئٹہ والے گھر میں موجود ہیں۔

عبدالرحمان کھیتران کے بیٹے نے بتایا ہے کہ بچوں کی موجودگی کےناقابل تردید ثبوت سامنے آگئے ہیں، تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سردار زبردستی بچوں سے کام لے رہا ہے۔

انعام کھیتران نے سوشل میڈیا پیج پرپیغام جاری کیا ہے کہ ارباب اختیار فوری طور پر ان بچوں کو بازیاب کرائیں۔

مزید پڑھیں : کوئٹہ میں صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران کے گھر پر چھاپہ

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل پولیس نے مغوی بچوں کی بازیابی کیلئے پٹیل باغ میں صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران کے گھر چھاپہ مارا تھا اس دوران صوبائی وزیر کے مہمان خانے سمیت گھر کے مختلف حصوں کی تلاشی لی گئی۔

یاد رہے کہ صوبائی حکومت نے معاملے کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔ صوبائی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈی آئی جی لورا لائی ڈویژن جے آئی ٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ اس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن کوئٹہ اور اسپیشل برانچ بارکھان کا نمائندہ بھی شامل ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کسی کو بھی ممبر نامزد کر سکتی ہے، 5 رکنی جے آئی ٹی 30دنوں میں اپنی رپورٹ مرتب کر کے پیش کرے گی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/UBkXCjg
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو