کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی وزیر عبدالرحمٰن کھیتران کے کوئٹہ میں موجود گھر پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چھاپے کے دوران پولیس نے پٹیل باغ میں عبدالرحمٰن کھیتران کے گھر کو جانے والے تمام راستوں کو سیل کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: بلوچستان حکومت نے بارکھان واقعے پر جے آئی ٹی تشکیل دیدی
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر مواصلات و تعمیرات سردارعبدالرحمان کھیتران کے گھر پر تلاشی کا عمل جاری ہے اور پولیس کے ہمراہ خواتین اہلکار بھی موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان؛ صوبائی وزیر کی نجی جیل میں قید خاتون و بیٹوں کی لاشیں کنویں سے برآمد
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر کے گھر پر خان محمد مری کے 5 بچوں کی بازیابی کیلئے چھاپہ مارا گیا، عبدالرحمان کھیتران کے مہمان خانے اور رہائش گاہ سمیت گھر کے دیگر حصوں کی تلاشی جاری ہے۔
The post عبدالرحمٰن کھیتران کے گھر پولیس کی بھاری نفری کا چھاپہ، مختلف حصوں کی تلاشی appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2445469/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box