راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ایم پی او کے تحت ایک ماہ کیلیے جیل بھیج دیا۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو 3 ایم پی او کی شق 1 کے تحت 30 دن کی نظر بندی کے احکامات کے تحت گرفتار کر کے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کو آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مبشر ملک کے احکامات پر ڈسٹڑکٹ جیل اٹک منتقل کیاگیا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے گرفتار رہنماؤں اور کارکنان کی منتقلی پر جیلوں کے باہر احتجاج کی کال دے دی
سپریٹنڈنٹ ڈسڑکٹ جیل اٹک نے وزارت داخلہ، آئی جی جیل پنجاب، ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن و ڈی سی لاہور و اٹک و ڈی پی او اٹک کو مراسلہ جاری کردیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایک روز قبل لاہور میں رضاکارانہ طور پر گرفتاری دینے والے شاہ محمود قریشی کو لاہور سے اٹک جیل منتقل کردیا گیا، یہ اقدام آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے حکم پر اٹھایا گیا۔
The post پنجاب حکومت نے شاہ محمود قریشی کو ایک ماہ کیلیے جیل بھیج دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2446465/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box