ممبئی: بھارت ریاست تلنگانہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں بندروں نے جھولے میں سوئی شیر خوار بچی پر حملہ کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ ضلع محبوب آباد کے کوروی منڈل کے مودگولا گوڑم موضع میں پیش آیا۔
متاثرہ فیملی نے میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ روز بچی کی والدہ لاونیہ اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کو صحن میں موجود جھولے میں ڈال کر گھر کے اندر سے پانی لینے گئی واپس آئی تو بندروں نے بیٹی پر حملہ کررکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بچے کی موت کا انتقام، 250 کتے مارنے والا بندروں کا جوڑا پکڑا گیا
انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ بچی کی والدہ نے لاٹھی کی مدد سے حملہ کرنے والے بندروں کو بھگا تو دیا مگر اس وقت تک وہ بچی کا انگوٹھا کاٹ چکے تھے۔
متاثرہ بچی کو فوری طبی امداد کے لئے محبوب آباد کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اسے مزید علاج کےلئے ورنگل منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں بندروں کے حملے کوئی آج کی بات نہیں، سال دوہزار اکیس میں بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع بیڈ میں کتوں نے بندر کا ایک بچہ مار دیا تھا جس کا بندر کے جوڑے نے بھیانک انتقام لیتے ہوئے 250 سے زائد کتے کے بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/cx8meSv
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box