عوامی مسلیم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو راولپنڈی پولیس نے گرفتار کرلیا۔
اے آروایی نیوز کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو راولپنڈی پولیس نے گرفتار کیا ہے جس کی تصدیق ان کے بھتیجے راشد شفیق نے کردی ہے۔
راشد شفیق کا کہنا تھا کہ رات ساڑھے 12 بجے شیخ رشید کو آبپارہ پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکیا، شیخ رشید کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا جو پنجاب کی حدود ہے۔
شیخ راشد شفیق کا کہنا تھا کہ پولیس نے گھر کے دروازے توڑے، ملازمین کو زد و کوب کیا اور شیخ رشید کے بیڈ روم میں توڑ پھوڑ کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس شیخ رشید کی دو بلٹ پروف گاڑیاں اور 2 لائسنس یافتہ کلاشنکوف ساتھ لے گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے خلاف آج اسلام آباد ہائی کورٹ جائیں گے، توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/HQ751zT
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box