ریاض : سعودی عرب میں گھر میں آتشزدگی کے دوران ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں باپ اور اس کے 6 بچے شامل ہیں، بچوں کی ماں کی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ سعودی عرب کے الجوف علاقے میں القریات گورنری کے محلے تسیلات میں پیش آیا۔ واقعے میں ایک خاتون بھی زخمی ہوئی جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
کویت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق مرنے والوں میں ایک باپ اور اس کے چھ بچے جن میں چار بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں جو گھر میں اچانک لگنے والی آگ کی لپیٹ میں آگئے، گھر میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
A father and his six children, including four sons and two daughters, had a tragic end in a fire that swept through their house, while their mother is in critical condition.https://t.co/l333fxIsKM
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) January 31, 2023
خبر کے مطابق القریات میں سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ کے آپریشن روم کو صبح چار بجے آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی، اندوہناک واقعے میں تین بچوں نے جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ دیا جبکہ شدید جھلسنے اور دم گھٹنے سے زخمی ہونے والے باپ اور تین بچے القریات جنرل اسپتال لے جانے کے بعد دم توڑ گئے، اسپتال میں ماں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/OjHvIm7
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box