میٹا کے بانی مارک زکر برگ نے اعلان کیا ہے کہ اب فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین کو بھی ویری فائیڈ اکاؤنٹ کی فیس ادا کر نی ہوگی۔
حال ہی میں میٹا ویری فائیڈ نامی سبسکرپشن سروس کے لیے ویٹ لسٹ کا آپشن تمام صارفین کو فراہم کیا گیا تھا، جس میں نام درج کرانے والے صارفین کو ان کے ملک میں یہ سروس متعارف کرائے جانے پر نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔
اس سروس کا اعلان میٹا کے بانی مارک زکربرگ نے خود کیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ کہ ویب ورژن کے صارفین سے 11.99 ڈالرز جبکہ آئی او ایس ڈیوائسز استعمال کرنے والوں سے 14.99 ڈالرز ماہانہ فیس لی جائے گی۔
اپنے بیان میں زکربرگ نے یہ نہیں بتایا تھا کہ ہر پلیٹ فارم کے لیے الگ فیس ہوگی؟ یعنی اگر ایک صارف فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کو تصدیق کرانا چاہتا ہے تو اسے ویب پر ماہانہ 23.99 ڈالرز جبکہ آئی او ایس ڈیوائس پر 29.99 ڈالرز فیس دینی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: وقت کے بہتر استعمال میں معاون ایپلی کیشینز کون سی ؟ جانئے
میٹا کی بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ماہانہ فیس کے عوض بلیو ٹک فراہم کرنے کا فیچر ابتدائی طور پر پہلے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں متعارف کرایا جائے گا اور دونوں ممالک میں الگ الگ فیس وصول کی جائے گی۔
میٹا نے مزید تفصیلات میں یہ بات بھی واضح کردی کہ پہلے سے ویریفائڈ اکاؤنٹس کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، وہ ویسے ہی برقرار رہیں گے جب کہ ماہانہ فیس کے عوض نئے صارفین کے اکاؤنٹس کو بلیو ٹک دیا جائے گا۔
اگرچہ میٹا نے تصدیق کی ہے کہ ماہانہ فیس کے عوض اکاؤنٹس کو بلیو ٹک فراہم کرنے کا سلسلہ آئندہ ہفتے سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے شروع کیا جائے گا، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ باقی ممالک میں مذکورہ فیچر کو کب تک پیش کیا جائے گا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/D7HEoz9
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box