شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ میرب علی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر میرب علی نے ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے وہ دوست کے ساتھ گانے پر رقص کررہی ہیں۔
انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’delirious between study breaks‘
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔
میرب علی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہے، وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی اداکارہ نے ویڈیو شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ ’آج لائنر کی گیم ہے۔‘
واضح رہے کہ میرب علی معروف گلوکار عاصم اظہر کی منگیتر ہیں اور گلوکار کے نئے گانے ’درد‘ کے موقع پر بھی اداکارہ نے پیغام شیئر کیا تھا۔
اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے میگا کاسٹ ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں یمنیٰ زیدی (شائستہ خانزادہ) کی بہن کا مختصر کردار نبھایا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/B6XVzwF
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box