تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 16 February 2023

کالاباغ میں سی ٹی ڈی کی ٹیم پر حملہ، جوابی فائرنگ میں کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ہلاک

 لاہور: پنجاب کے علاقے کالاباغ میں انسداد دہشت فورس کی ٹیم پر حملہ کرنے والا کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر مارا گیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کالاباغ میں دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی میانوالی کی ٹیم پرحملہ کیا، جس پر اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی اور بیس منٹ تک دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر اور دہشت گرد ہلاک حبیب الرحمان ہلاک ہوا جبکہ اُس کے دو ساتھی وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشتگرد کے قبضے سے کلاشنکوف، خودکش جیکٹ اورٹی ٹی پی کے اسٹیکرزبرآمد ہوئے ہیں۔

انسداد دہشت گردی فورس نے ہلاک دہشت گرد کے دو ساتھیوں کی تلاش کیلیے گرینڈ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ سرگودھا کے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے

 

The post کالاباغ میں سی ٹی ڈی کی ٹیم پر حملہ، جوابی فائرنگ میں کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2443034/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو