تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 19 February 2023

جیل بھرو تحریک میں صرف انتشار پھیلانے والوں کو گرفتار کریں گے، وزیر داخلہ

 راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک کے دوران صرف اُن لوگوں کو گرفتار کریں گے جو انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔

راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن مسے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان جیل بھرو تحریک شروع کریں انہیں ایسا جواب ملے گا جو اُن کے ذہن و گمان میں بھی نہیں ہوگا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان جیل بھرو تحریک کے ذریعے ملک میں افراتفری، انارکی اور عدم استحکام پھیلانا چاہتا ہے جس کی حکومت کسی صورت بھی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خود بنکر میں بیٹھا ہے اور کارکنان و خواتین کو ڈھال بنا رہا ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان کو ملک میں مزید انارکی پھیلانے کا اب کوئی موقع نہیں ملے گا، یہ جیل بھرو تحریک شروع کرے تو اسے ایسا جواب دیں گے جو اس کے ذہن و گمان میں بھی نہیں ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ صرف اُن لوگوں کو گرفتار کر کے جیل میں رکھا جائے گا جو انتشار اور ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم انتخابات سے گھبرانے والے نہیں بلکہ الیکشن کے لیے تیار ہیں تاہم ملک بھر میں ایک ہی وقت میں الیکشن کے حامی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عارف علوی نے مالیاتی آرڈیننس پر اس لیے دستخط نہیں کیے کہ وہ چاہتا ہے پاکستان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہو۔

وزیر داخلہ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عارف علوی کی شکل ایسی مسکین ہے جسے دیکھ کر لگتا ہے یہ بھیک مانگے گا۔

 

The post جیل بھرو تحریک میں صرف انتشار پھیلانے والوں کو گرفتار کریں گے، وزیر داخلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2444408/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو