تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 19 February 2023

’لاہور کیخلاف جیت سے کراچی کا حوصلہ بڑھ گیا ہے‘

کراچی کنگز کے بولر عامر یامین نے کہا ہے کہ لاہورقلندرزکیخلاف جیت سےحوصلہ بڑھ گیاہے ملتان والوں سے بھی کہوں گا کراچی کنگز کے میچ کو انجوائےکریں۔

لاہور کے خلاف شاندار کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عامر یامین نے کہا کہ پہلے 3 میچوں میں ہم اچھا کھیلے لیکن میچ فنش نہیں کر پا رہے تھے جب ٹیم ہارتی ہے تو کمبی نیشن دیکھنا پڑتا ہے۔

کراچی کنگز کی فتح پر شاہدآفریدی کا بیان آگیا

عامریامین نے کہا کہ کپتان عماد وسیم سمیت، وسیم اکرم اور یوہان بوتھا نے بھرپور ساتھ دیا جب کہ محمد عامر سے سیکھنے کو کافی ملتا رہتا ہے بولنگ سمیت فیلڈنگ پرکھلاڑیوں نےبھرپورمحنت کی بولرز نےلائن لینتھ پر کنٹرول رکھتے وکٹیں حاصل کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ نے آج کراچی کنگز کو بہت سپورٹ کیا اگر بولر کا برا دن ہو تو ایک کیا 4 چھکے بھی لگ جاتے ہیں ملتان والوں سے بھی کہوں گا کراچی کنگز کے میچ کو انجوائےکریں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/gvqeGim
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو